🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث پر قسطلانی وغیرہ کی مختصر تشریح یہ ہے : في أربع و عشرین من رمضان...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث پر قسطلانی وغیرہ کی مختصر تشریح یہ ہے:
في أربع و عشرین من رمضان وهي لیلة إنزال القرآن و استشکل إیراد هذا الحدیث هنا لأن الترجمة لأوتار و هذا شفع وأجیب بأن المراد التمسوها في تمام أربعة و عشرین وهي لیلة الخامس و العشرین علی أن البخاري رحمه اللہ کثیرا ما یذکر ترجمة و یسوق فیها ما یکون بینه و بین الترجمة أدنی ملابسة الخ یعنی رمضان شریف کی چوبیسویں رات جس میں قرآن مجید کا نزول شروع ہوا۔
اور یہاں اس حدیث کو لانے سے یہ مشکل پیدا ہوئی کہ ترجمۃ الباب طاق راتوں کے لیے ہے اور یہ چوبیسویں رات طاق نہیں بلکہ شفع ہے اور اس مشکل کا جواب یہ دیا گیا ہے کہ مراد یہ ہے چوبیسویں تاریخ رمضان کو پورا کرکے آنے والی رات لیلۃ القدر کو تلاش کر اور وہ پچیسویں رات ہوتی ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ کی یہ عادت شریفہ ہے کہ وہ اکثر اپنے تراجم کے تحت ایسی احادیث لے آتے ہیں جن میں کسی نہ کسی طرح باب سے ادنی سے ادنی مناسبت بھی نکل سکتی ہے۔
مترجم کہتا ہے کہ یہاں بھی حضرت امام ؒ نے باب میں في الوتر من العشر کا اشارہ اسی جانب فرمایا کہ اگرچہ روایت ابن عباس ؓ میں چوبیسویں تاریخ کا ذکر ہے مگر اس سے مراد یہی ہے کہ اسے پورا کرکے پچیسویں شب میں جو وتر ہے شب قدر کو اسی میں تلاش کرو۔
واللہ أعلم بالصواب۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2022