مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حدث ہذا بہت سے فوائد پر مشتمل ہے۔ حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد یہاں اس حدیث...
حدیث حاشیہ:
حدث ہذا بہت سے فوائد پر مشتمل ہے۔
حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد یہاں اس حدیث کے لانے سے یہ ہے کہ عہد نبوی میں مدینہ منورہ میں اہل اسلام تجارت کیا کرتے تھے۔
اور ان کا بہترین پیشہ تجارت ہی تھا۔
چنانچہ حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ جو قریشی ہیں ہجرت فرما کر جب مدینہ آئے تو انہوں نے غور و فکر کے بعد اپنے قدیمی پیشہ تجارت ہی کو یہاں بھی اپنایا اور اپنے اسلامی بھائی سعد ؓ بن ربیع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے جنہوں نے اپنی آدھی جائیداد منقولہ اور غیر منقولہ کی پیش کش کی تھی بازار کا راستہ لیا۔
اور وہاں کے حالات کا جائزہ لے کر آپ نے تیل اور گھی کا کاروبار شروع کیا، اللہ نے آپ کو تھوڑی ہی مدت میں ایسی کشادگی عطا فرمائی کہ آپ نے ایک انصاری عورت سے اپنا عقد بھی کر لیا۔
حضرت عبدالرحمن بن عوف ؓ عشرہ مبشرہ میں سے ہیں۔
یہ شروع دور میں حضرت ابوبکر صدیق ؓ کی صحبت سے داخل اسلام ہوئے اور دو مربتہ حبش کی طرف ہجرت بھی کی۔
تمام غزوات میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھ شریک رہے۔
طویل القامت گورے رنگ والے تھے۔
غزوہ احد میں ان کے بدن پر بیس سے زائد زخم لگے تھے۔
جن کی وجہ سے پیروں میں لنگ پیدا ہو گئی تھی۔
یہ مدینہ میں بہت ہی بڑے مالدار مسلمان تھے اور رئیس التجار کی حیثیت رکھتے تھے۔
ان کی سخاوت کے بھی کتنے ہی واقعات مذکو رہیں۔
72 سال کی عمر میں32ھ میں وفات پائی اور جنت البقیع میں دفن ہوئے۔
انہوں نے مہر میں اپنی بیوی کو نواة من الذهب یعنی سونے کی ایک گٹھلی دی جس کا وزن 5 درہم سے زائد بھی ممکن ہے۔
اس حدیث سے ولیمہ کرنے کی تاکید بھی ثابت ہوئی اور یہ بھی معلوم ہوا کہ ولیمہ میں بکرے یا بکری کا ذبیحہ بہتر ہے۔
زرد رنگ شاید کسی عطر کا ہو یا کسی ایسی مخلوط چیز کا جس میں کوئی زرد قسم کی چیز بھی شامل ہو اور آپ نے اس سے غسل وغیرہ کیا ہو۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2049