🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: چوڑائی سے لگنے کا مطلب یہ ہے کہ تیر کی لکڑی آڑی ہو کر شکار کے جانور...
حدیث حاشیہ:
چوڑائی سے لگنے کا مطلب یہ ہے کہ تیر کی لکڑی آڑی ہو کر شکار کے جانور پر لگے۔
اور بوجھ اور صدمے سے وہ مر جائے۔
حضرت امام بخاری ؒ یہاں اس حدیث کو مشتبہات کی تفسیر میں لائے کہ دوسرے کتے کی موجودگی میں شبہ ہو گیا کہ شکار کون سے کتے نے پکڑا ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی شبہ کو رفع کرنے کے لیے ایسے شکار کے کھانے سے منع فرمادیا۔
عربوں میں شکاری کتوں کو سدھانے کے دستور تھا۔
شریعت اسلامیہ نے اجازت دی کہ ایسا سدھایا ہوا کتا اگر بسم اللہ پڑھ کر چھوڑا جائے اور وہ شکار کر پکڑ لے اور مالک کے پہنچنے سے پہلے شکار مرجائے تو گویا ایسا شکار حلال ہے۔
اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ جس جانور پر بسم اللہ نہ پڑھاجائے وہ حرام اور مردار ہے، اہل حدیث اور اہل ظاہر کا یہی قول ہے اور امام شافعی ؒ کہتے ہیں کہ مسلمان کا ذبیحہ ہر حال میں حلال ہے گو وہ عمداً یا سہواً بسم اللہ چھوڑ دے۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے باب کا مطلب یوں نکالا کہ اس جانور میں شبہ پڑ گیا کہ کس کتے نے اس کو مارا۔
اور آپ نے اس کے کھانے سے منع فرمایا تو معلوم ہوا کہ شبہ کی چیزوں سے بچنا چاہئے۔
(وحیدی)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2054