مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: شروع باب میں جو دو صورتیں مذکور ہوئی ہیں ان دونوں صورتوں میں اب بائع کو فسخ...
حدیث حاشیہ:
شروع باب میں جو دو صورتیں مذکور ہوئی ہیں ان دونوں صورتوں میں اب بائع کو فسخ بیع کا اختیار نہ رہے گا کیوں کہ اس نے مشتری کے تصرف پر اعتراض نہیں کیا، بلکہ سکوت کیا، باب کی حدیث میں صرف ہبہ کا ذکر ہے، مگر اعتاق کو ہبہ پر قیاس کیا، دونوں تبرع کی قسم میں سے ہیں۔
اور اس باب کے لانے سے امام بخاری ؒ کی غرض یہ ہے کہ باب کی حدیث سے خیار مجلس کی نفی نہیں ہوتی۔
جس کا ثبوت اوپر ابن عمر ؓ کی حدیث سے ہو چکا ہے کیوں کہ یہ خیار اس واسطے جاتا رہا کہ مشتری نے تصرف کیا اور بائع نے سکوت کیا تو اس کا سکوت مبطل خیار ہوگیا۔
ابن بطال نے کہا جو لوگ کہتے ہیں کہ بغیر تفرق ابدان کے بیع پوری نہیں ہوتی وہ مشتری کا تصرف قبل از تفرق جائز نہیں رکھتے۔
اور یہ حدیث ان پر حجت ہے۔
اب رہا قبضہ سے پہلے بیع کرنا، تو امام شافعی ؒ اور محمد ؒ کے نزدیک مطلقاً درست نہیں، اور امام ابوحنیفہ ؒ اور ابویوسف ؒ کے نزدیک منقول کی بیع درست نہیں غیر منقول کی درست ہے۔
اور ہمارے امام احمد بن حنبل ؒ اور اوزاعی اور اہل حدیث کا یہ قول ہے کہ ناپ تول کی جو چیزیں بکتی ہیں، ان کا قبضہ سے پہلے بیچنا درست نہیں باقی چیزوں کا درست ہے۔
قسطلانی نے کہا حضرت عمر ؓ کی یہ حدیث تو ان صحیح حدیثوں کے معارض نہیں ہیں جن سے خیار مجلس ثابت ہے کیوں کہ احتمال ہے کہ عقد بیع کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم حضرت عمر ؓ سے تھوڑی دیر کے لیے آگے یا پیچھے بڑھ گئے ہوں، اس کے بعد ہبہ کیا ہو۔
واللہ أعلم (وحیدی)
آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت عمر ؓ سے وہ اونٹ لے کر اسی وقت ان کے صاحب زادے عبداللہ ؓ کو ہبہ کر دیا اور حضرت عمر ؓ نے اس پر کوئی اعتراض نہیں کیا تو بیع درست ہو گئی اور خیار مجلس باقی نہ رہا۔
آخر باب میں حضرت عبداللہ بن عمر ؓ اور حضرت عثمان ؓ کے ایک معاملہ کا ذکر ہے جس میں مذکوروادی قریٰ ایک بستی ہے تبوک کے قریب، یہ جگہ مدینہ سے چھ سات منزلہ پر ہے اور ثمود کی قوم کے زمانہ میں اس جگہ آبادی تھی، قسطلانی نے کہا کہ واقعہ مذکور کی باب سے مناسبت یہ ہے کہ بائع اور مشتری کو اپنے ارادے سے جدا ہونا درست ہے یا بیع کا فسخ کرنا۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2116