🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نعیم بن عبداللہ ؓ نے آٹھ سو درہم کا لیا، جب آنحضرت ﷺ نے فرمایا، اس کو...
حدیث حاشیہ:
نعیم بن عبداللہ ؓ نے آٹھ سو درہم کا لیا، جب آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا، اس کو کون خریدتا ہے، تو یہ نیلام ہی ہوا۔
اور اسماعیلی کا اعتراض دفع ہو گیا کہ حدیث سے نیلام ثابت نہیں ہوتا کیوں کہ اس میں یہ نہیں ہے کہ لوگوں نے مول بڑھانا شروع کیا، اور مدبر کی بیع کا جواز نکلا، امام شافعی ؒ اور ہمارے امام احمد بن حنبل ؒ کا بھی یہی قول ہے، لیکن امام ابوحنیفہ ؒ اور امام مالک ؒ کے نزدیک مدبر کی بیع درست نہیں ہے۔
تفصیل آرہی ہے۔
حافظ ابن حجر ؒ فرماتے ہیں:
لما ان تقدم في الباب قبله النهي عن السوم أراد أن یبین موضع التحریمة منه و قد أوضحته في الباب الذي قبله و ورد في البیع فیمن یزید حدیث أنس أنه صلی اللہ علیه وسلم باع حلسا و قدحا و قال من یشتري هذا الحلس و القدح فقال رجل أخذتهما بدرهم فقال من یزید علی درهم فأعطاہ رجل درهمین فباعهما منه أخرجه أحمد و أصحاب السنن مطولا و مختصراً و اللفظ للترمذي و قال حسن و کان المصنف أشار بالترجمة إلی تضعیف ما أخرجه البزار من حدیث سلیمان بن وهب سمعت النبي صلی اللہ علیه وسلم ینهی عن بیع المزایدة فإن في إسنادہ ابن لهیعة وهو ضعیف۔
(فتح)
چونکہ پچھلے باب میں بھاؤ پر بھاؤ بڑھانے سے نہی گزر چکی ہے لہٰذا مصنف نے چاہا کہ حرمت کی وضاحت کی جائے اور میں اس سے پہلے باب میں اس کی وضاحت کر چکا ہوں۔
یہاں حضرت امام بخاری ؒ نے نیلام کا بیان شروع فرمایا اوراس کا جواز ثابت کیا۔
اور اس بیع کے بارے میں انس ؓ سے ایک اور حدیث بھی مروی ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک پرانا ٹاٹ اور ایک پیالہ نیلام فرمایا۔
اور ایک آدمی نے ان کی بولی ایک درہم لگائی۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے دوبارہ اعلان پر دوسرے آدمی نے دو درہموں کو بولی لگادی۔
اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہر دو چیزیں اس کو دے دیں۔
حضرت امام بخاری ؒ نے یہاں اشارہ فرمایا ہے کہ مسند بزار میں سفیان بن وہب کی روایت سے جو حدیث موجود ہے جس میں نیلام سے ممانعت وارد ہے وہ حدیث ضعیف ہے۔
اس کی سند میں ابن لہیعہ ہے جو ضعیف ہے۔
حضرت عطاءبن ابی رباح مشہور ترین تابعی ہیں۔
کنیت ابومحمد ہے جلیل القدر فقیہ ہیں۔
آخر عمر میں نابینا ہو گئے تھے۔
امام اوزاعی ؒ کا قول ہے کہ ان کی وفات کے وقت ہر شخص کی زبان پر ان کا ذکر خیر تھا۔
اور سب لوگ ان سے خوش تھے۔
امام احمد بن حنبل ؒ نے فرمایا کہ اللہ نے علم کے خزانوں کا مالک حضرت عطاءبن ابی رباحؒ کو بنایا جو حبشی تھے۔
علم اللہ کی دین ہے جسے چاہے وہ دے دے۔
سلمہ بن کہیل نے کہا، عطاء، طاؤس، مجاہد ؒ وہ بزرگ ہیں جن کے علم کی غرض و غایت صرف خدا کی ذات تھی۔
88 سال کی عمر میں 115ھ میں وفات پائی۔
رحمه اللہ
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2141