مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: نجش خاص طور پر شکار کو بھڑکانے کے معنی میں آتا ہے۔ یہاں ایک خاص مفہوم شرعی...
حدیث حاشیہ:
نجش خاص طور پر شکار کو بھڑکانے کے معنی میں آتا ہے۔
یہاں ایک خاص مفہوم شرعی کے تحت یہ مستعمل ہے۔
وہ مفہوم یہ کہ کچھ تاجر اپنے غلط گو ایجنٹ مقرر کردیتے ہیں جن کا کام یہی ہوتا ہے کہ ہر ممکن صورت میں خریدنے والوں کو دھوکہ دے کر زیادہ قیمت وصول کرائیں۔
ایسے ایجنٹ بعض دفعہ گاہک کی موجودگی میں اس چیز کا دام بڑھا کر خریدار بنتے ہیں۔
حالانکہ وہ خریدار نہیں ہیں۔
گاہک دھوکہ میں آکر بڑھے ہوئے داموں پر وہ چیز خرید لیتا ہے۔
الغرض بیع میں دھوکہ فریب کی جملہ صورتیں سخت ترین گناہ کبیرہ کا درجہ رکھتی ہیں۔
شریعت نے سختی سے ان کو روکا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2142