مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ حدیث کتاب الایمان میں بھی گزر چکی ہے۔ یہاں امام بخاری ؒ نے اس سے یہ...
حدیث حاشیہ:
یہ حدیث کتاب الایمان میں بھی گزر چکی ہے۔
یہاں امام بخاری ؒ نے اس سے یہ نکالا کہ جب ہر مسلمان کی خیر خواہی کا اس میں حکم ہے تو اگر بستی والا باہر والے کا مال بلا اجرت بیچ دے اور اس کی خیرخواہی کرے تو ثواب ہوگا نہ کہ گناہ۔
اب اس حدیث کی تاویل یہ ہوگی جس میں اس کی ممانعت آئی ہے کہ ممانعت اس صورت میں ہے جب اجرت لے کر ایسا کرے۔
اور بستی والوں کو نقصان پہنچانے اور اپنا فائدہ کرنے کی نیت ہو، یہ ظاہر ہے کہ ناجائز ہے، إِنمَا الأعمالُ بِالنیاتِ، اور اگر محض خیر خواہی کے لیے ایسا کر رہا ہے تو جائز ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2157