🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اور اس سے دلالی کا حق ٹھہرا کر بستی والوں کو نقصان نہ پہنچائے۔ اگر یہ دلال...
حدیث حاشیہ:
اور اس سے دلالی کا حق ٹھہرا کر بستی والوں کو نقصان نہ پہنچائے۔
اگر یہ دلال نہ بنتا تو شاید غریبوں کو غلہ سستا ملتا۔
حنفیہ نے کہا کہ یہ حدیث اس وقت ہے جب غلہ کا قحط ہو۔
مالکیہ نے کہا عام ہے۔
ہمارے احمد بن حنبل ؒ سے منقول ہے کہ ممانعت اس صورت میں ہے جب پانچ باتیں ہوں۔
جنگل سے کوئی اسباب بیچنے کو آئے، اس دن کے نرخ پر بیچنا چاہے، نرخ اس کو معلوم نہ ہو۔
بستی والا قصد کرکے اس کے پاس جائے، مسلمانوں کو اس اسباب کی حاجت ہو، جب یہ پانچ باتیں پائی جائیں گی تو بیع حرام اور باطل ہوگی ورنہ صحیح ہوگی۔
(وحیدی)
سمسارا کی تشریح میں امام شوکانی ؒ فرماتے ہیں بسینین مهملتین قال في الفتح و هو في الأصل القیم بالأمر و الحافظ ثم استعمل في متولی البیع و الشراء لغیرہ۔
یعنی سمسار اصل میں کسی کام کے محافظ اور انجام دینے والے شخص کو کہا جاتا ہے اور اب یہ اس کے لیے مستعمل ہے جو خرید و فروخت کی تولیت اپنے ذمے لیتا ہے جسے آج کل دلال کہتے ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2158