مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حالانکہ از روئے قاعدہ شرعی آپ نے اس بچہ کو زمعہ کا بیٹا قرار دیا، تو ام...
حدیث حاشیہ:
حالانکہ از روئے قاعدہ شرعی آپ نے اس بچہ کو زمعہ کا بیٹا قرار دیا، تو ام المومنین سودہ ؓ اس کی بہن ہو گئیں۔
مگر احتیاطاً ان کو اس بچہ سے پردہ کرنے کا حکم دیا۔
اس لیے کہ ا س کی صورت عتبہ سے ملتی تھی۔
اور گمان غالب ہوتا تھا کہ وہ عتبہ کا بیٹا ہے۔
حدیث سے نکلا کہ شرعی اور باقاعدہ ثبوت کے مقابل مخالف گمان پر کچھ نہیں ہوسکتا۔
باب کی مطابقت اس طرح پر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے زمعہ کی ملک مسلم رکھی، حالانکہ زمعہ کافر تھا، اور اس کو اپنی لونڈی پر وہی حق ملا جو مسلمانوں کو ملتا ہے تو کافر کا تصرف بھی اپنی لونڈی غلاموں میں جیسے بیع ہبہ وغیرہ نافذ ہوگا۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2218