🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ہوا یہ تھا کہ صہیب ؓ کی زبان رومی تھی مگر وہ اپنا باپ ایک عرب سنان...
حدیث حاشیہ:
ہوا یہ تھا کہ صہیب ؓ کی زبان رومی تھی مگر وہ اپنا باپ ایک عرب سنان بن مالک کو بتاتے تھے۔
اس پر عبدالرحمن ؓ نے ان سے کہا، خدا سے ڈر اور دوسروں کو اپنا باپ نہ بنا۔
صہیب ؓ نے جواب دیا کہ میری زبان رومی اس وجہ سے ہوئی کہ بچپنے میں رومی لوگ حملہ کرکے مجھ کو قید کرکے لے گئے تھے۔
میں نے ان ہی میں پرورش پائی، اس لیے میری زبان رومی ہو گئی۔
ورنہ میں در اصل عربی ہوں۔
میں جھوٹ بول کر کسی اور کا بیٹا نہیں بنتا۔
اگر مجھ کو ایسی ایسی دولت ملے۔
تب بھی میں یہ کام نہ کروں۔
اس حدیث سے امام بخاری ؒ نے یہ نکالا کہ کافروں کی ملک صحیح اور مسلم ہے کیوں کہ ابن جدعان نے صہیب ؓ کو خرید لیا اور آزاد کیا۔
حضرت صہیب ؓ کے مناقب بہت کچھ ہیں۔
جن پر مستقل بیان کسی جگہ ملے گا۔
یہ بہت ہی کھانا کھلانے والے تھے اور کہا کرتے تھے کہ میں نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی یہ حدیث سنی ہے کہ تم میں بہتر وہ ہے جو حق داروں کو بکثرت کھانا کھلائے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2219