مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلتا ہے کہ آنحضرت ﷺ نے خیبر والوں سے نصف پیداوار پر معاملہ...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلتا ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خیبر والوں سے نصف پیداوار پر معاملہ کیا۔
رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم نے ازواج مطہرات کے لیے فی نفر سو وسق غلہ مقرر فرمایا تھا۔
یہی طریقہ عہد صدیقی میں رہا۔
مگر عہد فاروقی میں یہودیوں سے معاملہ ختم کر دیا گیا۔
اس لیے حضرت عمر فاروق ؓ نے ازواج مطہرات کو غلہ یا زمین ہر دو کا اختیار دے دیا تھا۔
ایک وسق چار من اور بارہ سیر وزن کے برابر ہوتا ہے۔
بذیل حدیث أن النبي صلی اللہ علیه وسلم عامل خیبر بشطر ما یخرج منها حافظ صاحب ؒ فرماتے ہیں:
هذا الحدیث هو عمدة من أجاز المزارعة و المخابرة لتقریر النبي صلی اللہ علیه وسلم کذلك و استمرارہ علی عهد أبي بکر إلی أن أجلاهم عمر کما سیأتي بعد أبواب استدل به علی جواز المساقات في النخل و الکرم و جمیع الشجر الذي من شانه أن یثمر بجزء معلوم یجعل للعامل من الثمرة و به قال الجمهور۔
(فتح الباري)
یعنی یہ حدیث عمدہ دلیل ہے اس کی جو مزارعت اور مخابرۃ کو جائز قرار دیتا ہے۔
اس لیے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اسی طریق کار کو قائم رکھا اورحضرت ابوبکر ؓ کے زمانہ میں بھی یہی دستور رہا۔
یہاں تک کہ حضرت عمر ؓ کا زمانہ آیا۔
آپ نے بعد میں ان یہود کو خیبر سے جلا وطن کر دیا تھا۔
کھیتی کے علاوہ جملہ پھل دار درختوں میں بھی یہ معاملہ جائز قرار دیا گیا کہ کارکنان کے لیے مالک پھلوں کا کچھ حصہ مقرر کردیں۔
جمہور کا یہی فتوی ہے۔
اس میں کھیت اور باغ کے مالک کا بھی فائدہ ہے کہ وہ بغیر محنت کے پیداوار کا ایک حصہ حاصل کرلیتا ہے اور محنت کرنے والے کے لیے بھی سہولت ہے کہ وہ زمینات سے اپنی محنت کے نتیجہ میں پیداوار لے لیتا ہے۔
محنت کش طبقہ کے لیے یہ وہ اعتدال کا راستہ ہے جو اسلام نے پیش کرکے ایسے مسائل کو حل کر دیا ہے، توڑ پھوڑ، فتنہ فساد، تخریب کاری کا وہ راستہ جو آج کل بعض جماعتوں کی طرف سے محنت کش لوگوں کو ابھارنے کے لیے دنیا میں جاری ہے، یہ راستہ شرعاً بالکل غلط اور قطعاً ناجائز ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2328