الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 519 : کُدُوح ”کاف“ اور ”دال“ دونوں پر ضمہ ہے ۔ کَدَح کی جمع ہے ۔ کدح...
لغوی تشریح 519:
کُدُوح ”کاف“ اور ”دال“ دونوں پر ضمہ ہے۔ کَدَح کی جمع ہے۔ کدح کے ”کاف“ پر فتحہ اور ”دال“ ساکن ہے، خدش اور خمش کے ہم معنی ہے، خراش اور زخم کہتے ہیں، یعنی اس کے چہروں پر زخموں کے نشانات اور خراشوں کی ایسی علامات ہوں گی جو فی الحقیقت ناپسندیدہ ہوں گی، یا یہ کہ اس کے چہرے پر ذلت و رسوائی اور اہانت کے نشانات ظاہر ہو رہے ہوں گے۔ ایک نسخے میں کُدُوحٌ کے بجائے کَدُّ کے الفاظ ہیں لیکن معنی میں کوئی فرق نہیں۔
فائدہ 519:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ کسی سے بغیر ضرورت مانگنا جائز نہیں اور ضرورتمند کو بھی بادشاہ اور سربراہِ مملکت سے مانگنا چاہیے کیونکہ حاجتمندوں کا بیت المال پر حق ہے اور بادشاہ سے مانگنا، اپنے حق کے حصول کا سوال ہے، اس میں کسی کے امتنان و احسان کا کوئی تعلق نہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 519