مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: پانی کم ہو یا زیادہ جب تک گندگی سے اس کے رنگ یا بو یا مزہ میں...
حدیث حاشیہ:
پانی کم ہو یا زیادہ جب تک گندگی سے اس کے رنگ یا بو یا مزہ میں فرق نہ آئے، وہ ناپاک نہیں ہوتا۔
ائمہ اہل حدیث کایہی مسلک ہے جن لوگوں نے قلتین یادہ دردہ کی قید لگائی ہے ان کے دلائل قوی نہیں ہیں۔
حدیث:
الماء طھور لاینجسه شيئ اس بارے میں بطور اصل کے ہے۔
مردار جانوروں کے بال اور پر ان کی ہڈیاں جیسے ہاتھی کے دانت وغیرہ یہ پانی وغیرہ میں پڑجائیں تو وہ پانی وغیرہ ناپاک نہ ہوگا۔
حضرت امام بخاری قدس سرہ کا منشائے باب یہی ہے۔
بعض علماء نے یہ فرق ضرور کیا ہے کہ گھی اگرجما ہوا ہو تو بقیہ گھی استعمال میں آسکتا ہے اور اگر پگھلا ہوا سیال ہو تو سارا ہی ناقابل استعمال ہوجائے گا۔
یہ اس صورت میں کہ چوہا اس میں گر جائے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 236