🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: باب کا مطلب اس فقرے سے نکلتا ہے۔ مگر وہ دینار تو رہے جس کو میں نے...
حدیث حاشیہ:
باب کا مطلب اس فقرے سے نکلتا ہے۔
مگر وہ دینار تو رہے جس کو میں نے قرضہ ادا کرنے کے لیے رکھ لیا ہو۔
کیوں کہ اس سے معلوم ہوتا ہے کہ قرض ادا کرنے کی فکر ہر شخص کو کرنا چاہئے۔
اور اس کا ادا کرنا خیرات کرنے پر مقدم ہے۔
اب اس میں اختلاف ہے کہ خیرات کرنے کے لیے کوئی شخص بلا ضرورت قرض لے تو جائز ہے یا نہیں۔
اور صحیح یہ ہے کہ ادا کرنے کی نیت ہو تو جائز ہے بلکہ ثواب ہے۔
عبداللہ بن جعفر بے ضرورت قرض لیا کرتے تھے۔
لوگوں نے پوچھا، انہوں نے کہا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اللہ قرض دار کے ساتھ ہے یہاں تک کہ وہ اپنا قرض ادا کردے۔
میں چاہتا ہوں کہ اللہ میرے ساتھ رہے اور تجربہ سے معلوم ہوا ہے کہ جو شخص نیک کاموں میں خرچ کرنے کی وجہ سے قرض دار ہو جائے تو پروردگار اس کا قرض غیب سے ادا کرا دیتا ہے۔
مگر ایسی کیمیا صفت شخصیتیں آج کل نایاب ہیں۔
بہ حالات موجود قرض کسی حال میں بھی اچھا نہیں ہے یوں مجبوری میں سب کچھ کرنا پڑتا ہے مگر خیر خیرات کرنے کے لیے قرض نکالنا تو آج کسی طرح بھی زیبا نہیں۔
کیوں کہ ادائیگی کا معاملہ بہت ہی پریشان کن بن جاتا ہے۔
پھر ایسا مقروض آدمی دین اور دنیا ہر لحاظ سے گر جاتا ہے۔
اللہ پاک ہر مسلمان کو قرض سے بچائے۔
اور مسلمان قرض داروں کا غیب سے قرض ادا کرائے۔
آمین
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2389