الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 520 : لِغَنِیٍّ غنی اسے کہتے ہیں جس کی ملکیت میں ایک اوقیہ ہو یا اتنی مقدار...
لغوی تشریح 520:
لِغَنِیٍّ غنی اسے کہتے ہیں جس کی ملکیت میں ایک اوقیہ ہو یا اتنی مقدار میں کھانا ہو کہ صبح شام اس کے لیے کافی ہو جائے۔
لِعَامِلٍ عَلَیھَا عامل سے مراد وہ کارندہ اور تحصیلدار ہے جو صدقے کی وصولی کے لیے کام کرتا ہے، مثلًا: اسے اکٹھا کرنے والا، حساب رکھنے والا، تحریر کرنے والا۔ اس کے لیے کارکردگی کا معاوضہ لینا جائز ہے، خواہ وہ خود مالدار ہی کیوں نہ ہو۔
غَارِم مقروض، قرض دار۔ ایک قول کے مطابق اس سے مراد یہ ہے کہ باہمی رقابت و دشمنی کی اصلاح کے لیے قرض لینا یا کسی پر کوئی بوجھ آن پڑا ہے تو اسے اتارنے کے لیے قرض لینا۔ رہا اپنی ذات کے لیے قرض کا حصول تو اگر وہ اس کے ادا کرنے کی قدرت و استطاعت ہی نہ رکھتا ہو تو پھر وہ فقراء کے زمرے میں شامل ہو گا اور اگر طاقت رکھتا ہے تو اسے غنی شمار کیا جائے گا جس کی وجہ سے اس کے لیے صدقہ لینا حلال نہیں۔
فوائد و مسائل 520:
➊ اس حدیث سے ثابت ہوا کہ غنی کے لیے زکاۃ لینا جائز نہیں۔ 2۔ غنی کون ہے؟ اس کی تعریف میں علماء کے اقوال مختلف ہیں۔
ابوداؤد میں ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے پوچھا: گیا کہ غنی کون ہے؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا: ”جس کے پاس اتنی چیز ہو کہ صبح شام اس کی گزر بسر ہو سکے۔“ [سنن ابي داؤد، الزكاة، باب من يعطي من الصدقة وحد الغني، حديث: 1629]
اور سنن نسائی میں حضرت ابوسعید رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت ہے کہ ”جس کی ملکیت میں ایک اوقیہ ہو، اس کے باوجود اگر وہ سوال کرے تو اسنے لپٹ چمٹ کر، یعنی اصرار سے سوال کیا۔“

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 520