مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: "اگر وہ چیز بدل گئی، مثلاً سونا خریدا تھا اس کا زیور بنا ڈالا تو اب سب...
حدیث حاشیہ:
"اگر وہ چیز بدل گئی، مثلاً سونا خریدا تھا اس کا زیور بنا ڈالا تو اب سب قرض خواہوں کا حق اس میں برابر ہوگا۔
حنفیہ نے اس حدیث کے خلاف اپنا مذہب قرار دیا ہے اور قیاس پر عمل کیا ہے حالانکہ وہ دعویٰ یہ کرتے ہیں کہ قیاس کو حدیث کے مخالف ترک کر دینا چاہئے۔
حدیث اپنے مضمون میں واضح ہے کہ جب کسی شخص نے کسی شخص سے کوئی چیز خریدی اوراس پر قبضہ بھی کر لیا، لیکن قیمت نہیں ادا کی تھی کہ وہ دیوالیہ ہو گیا۔
پس اگر وہ اصل سامان اس کے پاس موجود ہے تو اس کا مستحق بیچنے والا ہی ہوگا اور دوسرے قرض خواہوں کا اس میں کوئی حق نہ ہوگا۔
حضرت امام بخاری ؒ کا یہی مسلک ہے جو حدیث ہذا سے ظاہر ہے۔
حضرت امام شافعی ؒ کا فتوی بھی یہی ہے۔
"

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2402