مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس سے بھی ثابت ہوا کہ خطاکاروں پر کس حد تک تعزیر کا حکم ہے۔ خصوصاً نماز...
حدیث حاشیہ:
اس سے بھی ثابت ہوا کہ خطاکاروں پر کس حد تک تعزیر کا حکم ہے۔
خصوصاً نماز باجماعت میں تساہل برتنا اتنی بڑی غلطی ہے جس کے ارتکاب کرنے والوں پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے انتہائی غیظ و غضب کا اظہار فرمایا۔
اسی سے باب کا مقصد ثابت ہوا۔
تشریح:
حدیث میں لفظ فأحرق علیهم سے ترجمہ باب نکلتا ہے کیوں کہ جب گھر جلائے جائیں گے تو وہ نکل بھاگیں گے۔
پس گھر سے نکالنا جائز ہوا۔
ہمارے شیخ امام ابن قیم نے اس حدیث سے اور کئی حدیثوں سے دلیل لی ہے۔
کہ شریعت میں تعزیر بالمال درست ہے یعنی حاکم اسلام کسی جرم کی سزا میں مجرم کو مالی تاوان کر سکتا ہے۔
پچھلے باب میں مدعی اور مدعی علیہ کے باہمی ناروا کلام کے بارے میں کچھ نرمی تھی۔
مجتہد مطلق حضرت امام بخاری ؒ نے یہ باب منعقد فرما کر اشارہ کیا کہ اگر حد سے باہر کوئی حرکت ہو تو ان پر سخت گرفت بھی ہوسکتی ہے۔
ان کو عدالت سے باہر نکالا جاسکتا ہے۔
حضرت امام نے حضرت عمر ؓ کے اس اقدام سے استدلال فرمایا کہ انہوں نے حضرت ابوبکر ؓ کی وفات پر خود ان کی بہن ام فروہ ؓ کو جب نوحہ کرتے دیکھا تو ان کو گھر سے نکلوا دیا۔
بلکہ بعض دوسری نوحہ کرنے والی عورتوں کو درے مار مار کر گھر سے باہر نکالا۔
فثبتت مشروعیة الاقتصار علی إخراج أهل المعصیة من باب الولي و محل إخراج الخصوم إذا وقع منهم من المراء واللدد ما یقتضي ذلك (فتح الباري)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2420