مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لوٹ مار کرنا، ڈاکہ ڈالنا، چوری کرنا اسلام میں سختی کے ساتھ ان کی مذمت کی گئی...
حدیث حاشیہ:
لوٹ مار کرنا، ڈاکہ ڈالنا، چوری کرنا اسلام میں سختی کے ساتھ ان کی مذمت کی گئی ہے اور اس کے لیے سخت ترین سزا تجویز کی گئی کہ چوری کرنے والے کے ہاتھ پیر کاٹ ڈالے جائیں، ڈاکوؤں، رہزنوں کے لیے اور بھی سنگین سزائیں تجویز کی گئی ہیں۔
تاکہ نوع انسانی امن و امان کی زندگی بسر کرسکے۔
انہی قوانین کی برکت ہے کہ آج بھی حکومت سعودیہ عربیہ کا امن ساری دنیا کی حکومت کے لیے ایک مثالی حیثیت رکھتا ہے جب کہ جملہ مہذب لوگوں میں ڈاکہ زنی مختلف صورتوں میں دن بدن ترقی پذیر ہے۔
چوری کرنا بطور ایک پیشہ کے رائج ہو رہا ہے۔
عوام کی زندگی حد درجہ خوفناکی میں گزر رہی ہے۔
فوج پولس سب ایسے مجرموں کے آگے لاچارہیں۔
اس لیے کہ ان کے ہاں قانونی لچک حد درجہ ان کی ہمت افزائی کرتی ہے۔
مثلہ جنگ میں مقتول کے ہاتھ، پیر، کان کاٹ کر الگ الگ کردینا۔
اسلام نے اس حرکت سے سختی کے ساتھ روکا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2474