الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 524 : مِن خُمُسِ خَیبَر خمس میں ”خا“ اور ”میم“ دونوں پر ضمہ ہے ۔ مال غنیمت...
لغوی تشریح 524:
مِن خُمُسِ خَیبَر خمس میں ”خا“ اور ”میم“ دونوں پر ضمہ ہے۔ مال غنیمت کی تقسیم سے پہلے کل اموال کا پانچواں حصہ اللہ، اس کے رسول اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے قریبی رشتہ داروں، یتیموں، مسکینوں اور مسافروں کے لیے لیا جانے والا مال خمس کہلاتا ہے۔ ٘وَنَحنُ وَھُم سے یہاں بنو المطلب مراد ہیں۔ ٘بِمَنزِلَۃٍ وَّاحِدَۃٍ آپ صلی اللہ علیہ وسلم سے قرابت داری کے اعتبار سے ایک ہی چیز ہیں۔ یہ اس لیے کہ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا تعلق بنو عبد شمس بن عبدِمناف سے تھا، اور حضرت جبیر کا بنو نوفل بن عبدمناف سے تھا اس طرح دونوں ہاشم بن عبدمناف کے بھائی بنتے ہیں جسطرح مطلب بن عبدمناف۔ اس طرح یہ تینوں عبدشمس، نوفل اور مطلب، ہاشم کے ساتھ قرابتداری میں برابر ہیں۔ تو پھر جب قرابتداری کی بنا پر اگر مطلب کی اولاد استحقاق رکھتی ہے تو عبدشمس اور نوفل کی اولاد بھی استحقاق رکھتی ہے۔
أِنَّمَا بَنُو المُطَّلِبِ وَبَنُوھَاشِمِ شَیئٌ وَّاحِدٌ بنو مطلب اور بنو ھاشم ایک ہی چیز ہیں، اس لیے کہ جاہلیت اور عہدِاسلام میں ان کے مابین باہمی موالاۃ ہمیشہ سے چلی آرہی ہے جبکہ غیروں کے ساتھ ایسا تعلق نہیں ہے۔ یہ لوگ قرابتداروں کو دیے جانے والے حصے میں شریک ہیں، بخلاف دوسروں کے کہ وہ شامل نہیں ہیں، اگرچہ نسب میں یہ سب برابر ہیں۔ مصنف نے اس حدیث کو اس باب میں اس لیے بیان کیا ہے کہ بنومطلب بھی بنو ھاشم کیطرح زکاۃ لینے کی حرمت میں برابر کے شریک ہیں، یعنی دونوں کے لیے زکاۃ لینا حرام ہے۔
فائدہ 524:
حضرت جبیر بن مطعم اور حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھما کا ”ہم اور بنو مطلب برابر ہیں“ کہنے کے دو مطلب ہو سکتے ہیں: ایک تو یہ کہ جیسی وفاداری اور اطاعت گزاری بنومطلب کر رہے ہیں ویسی ہم بھی کر رہے ہیں۔ فرمانبرداری میں یکساں ہیں۔ دوسرا یہ کہ قرابتداری کے اعتبار سے بھی ہم میں اور ان میں زیادہ تفاوت نہیں، جتنا کچھ استحقاق قرابت انہیں آپ سے حاصل ہے اتنا ہی ہمیں بھی حاصل ہے۔ حضرت عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنہ بنو عبدشمس میں سے اور حضرت جبیر بن مطعم رضی اللہ تعالیٰ عنہ نوفل کی اولاد میں سے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اور حضرت عباس اور حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنھما ہاشم کی اولاد سے ہیں۔ ہاشم، مطلب، نوفل اور عبدشمس یہ چاروں عبدِمناف کے بیٹے تھے، اس طرح جبیر، عثمان و علی رضی اللہ تعالیٰ عنھم وغیرہ کا تعلق نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم سے ایک ہی درجے کا ہے۔ حضرت جبیر و عثمان رضی اللہ تعالیٰ عنھما کے سوال کا بھی یہی مطلب تھا۔ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے جواب کا مطلب یہ ہے کہ یہ ٹھیک ہے نسب میں بنو عبدشمس اور بنو نوفل، بنومطلب کے برابر ہیں لیکن بنومطلب کی بنو ھاشم کیساتھ باہمی موالاۃ اسلام سے قبل دورِ جاھلیت میں بھی رہی ہے، بنو عبدشمس اور بنو نوفل کے برعکس کہ ان کے بنو ھاشم سے جاہلیت میں ایسے تعلقات نہیں رہے۔ اس لحاظ سے بنومطلب میرے (بنو ھاشم کے) زیادہ قریب ہیں۔ اس قربت کی بنا پر انہیں خمس میں سے دیا گیا ہے اور ان پر زکاۃ حرام ہے۔ اور بنو عبدشمس اور بنو نوفل کو خمس میں سے نہیں دیا گیا اور نہ ان پر زکاۃ حرام ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 524