🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث کو اس لیے لائے کہ اس میں لونڈی کے لیے أمة کا لفظ فرمایا ہے۔...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث کو اس لیے لائے کہ اس میں لونڈی کے لیے أمة کا لفظ فرمایا ہے۔
قسطلانی نے کہا کہ اس حدیث کے لانے سے یہ مقصود ہے کہ جب لونڈی زنا کرائے تو اس پر دست درازی منع نہیں ہے بلکہ اس کو سزا دینا ضروری ہے آخر میں راوی کا شک ہے کہ آپ نے تیسری بار میں بیچنے کا حکم فرمایا یا چوتھی بار میں۔
ان جملہ روایات کو نقل کرکے حضرت امام ؒ نے ثابت فرمایا کہ مالکوں کو غلاموں اور لونڈیوں پر بڑائی نہ جتانی چاہئے۔
انسان ہونے کے ناطے سب برابر ہیں۔
شرافت اور بڑائی کی بنیاد ایمان اور تقویٰ ہے۔
حقیقی آقا حاکم مالک سب کا صرف اللہ تبارک و تعالی ہے۔
دنیاوی مالک آقا سب مجازی ہیں۔
آج ہیں اور کل نہیں۔
جن آیات اور احادیث میں ایسے الفاظ آقاؤں یا غلاموں کے لیے مستعمل ہوئے ہیں وہاں مجازی معانی مراد ہیں۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2555