الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 525 : بَعَثَ رَجُلًا آپ نے ایک آدمی کو بھیجا ، اس آدمی سے مراد حضرت ارقم...
لغوی تشریح 525:
بَعَثَ رَجُلًا آپ نے ایک آدمی کو بھیجا، اس آدمی سے مراد حضرت ارقم رضی اللہ تعالیٰ عنہ ہیں۔
تُصِیبُ مِنھَا اس حاصل شدہ صدقے میں سے تو اس کا معاوضہ اور اجرت لے لینا۔ اس حدیث سے معلوم ہوا کہ بنوھاشم کے آزادکردہ غلاموں پر بھی زکاۃ حرام ہے۔
فائدہ 525:
اس حدیث سے ثابت ہوا کہ جس آدمی کے لیے خود زکاۃ لینا حرام ہے، اسی طرح اس کے غلام پر بھی حرام ہے۔ حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ چونکہ نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے غلام تھے، اس لیے ان کے لیے بھی زکاۃ لینا حرام تھا۔
راوئ حدیث:
حضرت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ ان کے نام میں مختلف اقوال ہیں، چنانچہ انکا نام اسلم تھا یا ہرمز یا ثابت یا ابراھیم۔ قبطی تھے۔ یہ دراصل حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے غلام تھے۔ انہوں نے انہیں نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو ھبہ کر دیا تھا۔ انہوں نے غزوۂ بدر سے پہلے ایمان قبول کر لیا تھا مگر اس میں شریک نہیں ہوے، احد اور بعد کے غزوات میں شریک رہے۔ جب حضرت عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے اسلام قبول کیا تو ان کے اسلام قبول کرنے کی بشارت ابورافع رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے نبی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کو دی۔ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس مقام پر اسے آزاد فرمادیا۔ 36 ہجری میں حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی خلافت کے شروع میں مدینہ میں وفات پائی۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 525