🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام شافعی ؒ اور امام احمد ؒ نے اسی حدیث سے دلیل لی ہے اور ہبہ میں...
حدیث حاشیہ:
امام شافعی ؒ اور امام احمد ؒ نے اسی حدیث سے دلیل لی ہے اور ہبہ میں رجوع ناجائز رکھا ہے۔
صرف باپ کو اس ہبہ میں رجوع جائز رکھا ہے جووہ اپنی اولاد کو کرے۔
بدلیل دوسری حدیث کے جو اوپر گزر چکی اور حضرت امام ابوحنیفہ ؒ نے اگر اجنبی شخص کو کچھ ہبہ کرے تو اس میں رجوع جائز رکھا ہے جب تک وہ شے موہوب اپنے حال پر باقی ہو اور اس کا عوض نہ ملا ہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2589