🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت مجتہد اعظم امام بخاری ؒ نے ترجمۃ الباب ثابت فرمانے کے لیے قبیلہ ہوازن کے قیدیوں...
حدیث حاشیہ:
حضرت مجتہد اعظم امام بخاری ؒ نے ترجمۃ الباب ثابت فرمانے کے لیے قبیلہ ہوازن کے قیدیوں کا معاملہ پیش کیا ہے کہ اسلامی لشکر کے قبضہ میں آنے کے بعد آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے انہیں پھر ہوازن والوں کو ہبہ فرما دیا تھا۔
دوسرا واقعہ حضرت جابر ؓ کا ہے جن سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اونٹ خریدا، پھر مدینہ واپس آکر اس کی قیمت ادا فرمائی اور ساتھ ہی مزید آپ نے اور بھی بطور بخشش ہبہ فرمایا۔
اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2604