الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 528 : أَلیَومَ الَّذِی یُشَّکُّ فِیْہِ یُشَّکُّ صیغۂ مجہول ہے ۔ وہ شعبان کا تیسواں دن ہے...
لغوی تشریح 528:
أَلیَومَ الَّذِی یُشَّکُّ فِیْہِ یُشَّکُّ صیغۂ مجہول ہے۔ وہ شعبان کا تیسواں دن ہے جبکہ اس رات چاند ابر آلودگی وغیرہ کی وجہ سے نظر نہ آئے اور یہ شک واقع ہو جائے کہ آیا رمضان ہے یا شعبان۔
فوائد و مسائل 528:
مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے شواہد کی بنا پر صحیح کہا ہے۔ علاوہ ازیں امام بخاری رحمہ اللہ نے بھی اسے تعلیقًا بیان کیا ہے، نیز دیگر دلائل سے بھی شک کے دن کا روزہ رکھنے کی ممانعت ثابت ہوتی ہے۔ بنا بریں مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہونے کے باوجود دیگر دیگر شواہد و متابعات کی بنا پر قابلِ عمل اور قابلِ حجت ہے۔ واللہ اعلم۔ مزید تفصیل کے لیے دیکھیے: [أرواء الغليل: 127-125/4، رقم: 961]
2۔ شریعتِ اسلامیہ نے یہ واضح اصول مقرر فرمادیا ہے کہ روزہ رکھو تو چاند دیکھ کر رکھو اور اسی طرح روزوں کا اختتام بھی عید کا چاند دیکھ کر کرو۔ اب اگر شعبان کی انتیسویں شب چاند نظر نہ آیا تو صبح روزہ رکھنا، مشکوک ہونے کیوجہ سے ممنوع ہے۔ علمِ فلکیات کے ماہرین کی آراء گو کسی حد تک درست ہو سکتی ہیں لیکن انہیں لازمی اور حتمی نہیں کہا: جا سکتا۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 528