🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: امام بخاری ؒنے یہیں سے یہ نکالا کہ چھپ کر گواہ بننا درست ہے۔ کیوں کہ خالد...
حدیث حاشیہ:
امام بخاری ؒنے یہیں سے یہ نکالا کہ چھپ کر گواہ بننا درست ہے۔
کیوں کہ خالد دروازے کے باہر تھے۔
عورت کے سامنے نہ تھے۔
باوجود اس کے خالد نے ایک قول کی نسبت اس عورت کی طرف کی اور آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خالد پر اعتراض نہیں کیا۔
عبدالرحمن بن زبیر ؓصاحب اولاد تھے مگر اس وقت شاید وہ مریض ہوں.... اسی وجہ سے اس عورت نے اس کو کپڑے کی گانٹھ سے تعبیر کیا جس میں کچھ بھی حرکت نہیں ہوتی، یعنی وہ جماع نہیں کرسکتے۔
مگر حضرت ابن زبیر ؓنے عورت کے اس بیان کی تردید کی تھی۔
اس حدیث سے یہ مسئلہ ثابت ہوا کہ جب تک مطلقہ عورت از خود کسی دوسرے مرد کے نکاح میں جاکر اس سے جماع نہ کرائے اور وہ خود اس کو طلاق نہ دے دے وہ پہلے خاوند کے نکاح میں دوبارہ نہیں جاسکتی۔
فرضی حلالہ کرانے والوں پر لعنت آئی ہے۔
جیسا کہ فقہائے حنفیہ کے ہاں رواج ہے کہ وہ تین طلاق والی عورت کو فرضی حلالہ کرانے کا فتویٰ دیا کرتے ہیں، جو باعث لعنت ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2639