🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہ عورت مخزومی قریش کے اشراف میں سے تھی۔ اس نے آنحضرت ﷺ کے گھر سے ایک...
حدیث حاشیہ:
یہ عورت مخزومی قریش کے اشراف میں سے تھی۔
اس نے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے گھر سے ایک چادر چرالی تھی جیسے کہ ابن ماجہ کی روایت میں اس کی صراحت مذکور ہے اور ابن سعدکی روایت میں زیور چرانا مذکورہے۔
ممکن ہے کہ ہر دو چیزیں چرائی ہوں۔
باب کا مطلب حضرت عائشہ ؓ کے قول فحسنت توبتها سے نکلتا ہے۔
طحاوی ؒنے کہا چور کی شہادت بالاجماع مقبول ہے جب وہ توبہ کرلے۔
باب کا مطلب یہ تھا کہ قاذف کی توبہ کیوں کر مقبول ہوگی لیکن حدیث میں چور کی توبہ مذکور ہے تو امام بخاری ؒنے قاذف کو چور پر قیاس کیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2648