مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث میں امام مالک، شافعی، امام احمد اور جمہور علماء کا مذہب ثابت ہوا کہ قاضی...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث میں امام مالک، شافعی، امام احمد اور جمہور علماء کا مذہب ثابت ہوا کہ قاضی کا حکم ظاہراً نافذ ہوتا ہے نہ کہ باطناً، یعنی قاضی اگر غلطی سے کوئی فیصلہ کردے تو جس کے موافق فیصلہ کرے عنداللہ اس کے لیے وہ شے درست ہوگی اور حنفیہ کا رد ہوا جن کے نزدیک قاضی کی قضا ظاہراً اور باطناً دونوں طرح نافذ ہوجاتی ہیں۔
حدیث سے بھی یہی نکلا کہ پیغمبر صاحب صلی اللہ علیہ وسلم کو بھی دھوکہ ہوجانا ممکن تھا اور آپ کو علم غیب نہ تھا اور جب آپ سے جو سارے جہاں سے افضل تھے۔
غلطی ہوجانا ممکن ہوا تو اور کسی قاضی یا مجتہد یا امام یا عالم کی کیا حقیقت اور کیا ہستی ہے اوربڑا بے وقوف ہے وہ شخص جو کسی مجتہد یا پیر کو خطا سے معصوم سمجھے۔
(وحیدی)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2680