🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
� لغوی تشریح : «يَأْتِي امْرَأَتَهُ» کے معنی ہیں کہ اپنی بیوی سے جماع کرے۔ فائدہ : جہاں تک دینار...
� لغوی تشریح:
«يَأْتِي امْرَأَتَهُ» کے معنی ہیں کہ اپنی بیوی سے جماع کرے۔

فائدہ:
جہاں تک دینار یا نصف دینار خیرات کرنے کا تعلق ہے تو ایک گروہ نے اسے جائز رکھا ہے جبکہ دوسروں نے حدیث میں اضطراب اور عدم صحت ثابت کر کے کفارے کا حکم نہیں دیا۔ پھر جو لوگ کفارے کے قائل ہیں ان میں سے کسی نے کہا ہے کہ دینار یا نصف دینار بیان کرنا راوی کا تردہ ہے۔ اور بعض نے یہ تاویل کی ہے کہ یہاں نوعیت بتانا مقصود ہے کہ اگر حیض کا آغاز ہو تو ایسی حالت میں جماع کرنے والا ایک دینار صدقہ کرے اور اگر آغاز حیض نہ ہو تو نصف دینار خیرات کرے۔ اور بعض نے یہ بھی کہا ہے کہ یہاں اختیار دیا گیا ہے، خواہ دینار صدقہ کرے خواہ نصف دینار۔
بہرحال یہاں امر وجوب کے لیے نہیں ہے بلکہ ندب و استحباب کے لیے ہے۔ باعتبار دلیل یہی رائے قابل ترجیح ہے۔ تاہم مخصوص ایام میں جنسی عمل حرام ہے، اگر ہو جائے تو صدقہ دینا چاہیے، قاعدہ ہے: «إِنَّ الْحَسَنَاتِ يُذْهِبْنَ السَّيِّئَاتِ» [هود 11: 114] ”نیکیاں گناہوں کا ازالہ کر دیتی ہیں۔“
بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 124