الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 531 : فَأَذِّنْ تَأذِین سے ماخوذ امر کا صیغہ ہے ۔ مراد اس سے عام اعلان اور...
لغوی تشریح 531:
فَأَذِّنْ تَأذِین سے ماخوذ امر کا صیغہ ہے۔ مراد اس سے عام اعلان اور منادی ہے۔ یہ حدیث مذہبِ جمھور کی تائید کرتی ہے کہ رمضان کے چاند کے لیے ایک عادل مسلمان کی گواہی کافی ہے۔ اور یہی بات صحیح ہے۔
فائدہ 531:
مذکورہ روایت سندًا ضعیف ہے جیسا کہ فاضل محقق نے اس طرف اشارہ کیا ہے، تاہم گزشتہ حدیث جو کہ سنن ابی داؤد میں حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مروی ہے، اسے محققین نے صحیح قرار دیا ہے۔ وہ حدیث یوں ہے، ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیان کرتے ہیں کہ لوگ چاند دیکھنے کی کوشش کر رہے تھے۔ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو بتایا کہ مجھے چاند نظر آگیا ہے۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے (اس خبر کے مطابق) خود بھی روزہ رکھا اور لوگوں کو بھی روزہ رکھنے کا حکم دیا۔ [ سنن ابي داؤد، الصيام، باب فى شهادة الواحد على رؤية هلال رمضان، حديث: 2342]
لہٰذا معلوم ہوا کہ ایک مسلمان کی گواہی ہی رمضان شروع ہونے کا یقین کرنے کے لیے کافی ہے۔ «والله اعلم»

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 531