مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ان احادیث سے حضرت امام نے قرعہ اندازی کا جواز نکالا اور بتلایا کہ بہت سے معاملات...
حدیث حاشیہ:
ان احادیث سے حضرت امام نے قرعہ اندازی کا جواز نکالا اور بتلایا کہ بہت سے معاملات ایسے بھی سامنے آجاتے ہیں کہ ان کے فیصلہ کے لیے بہتر طریقہ قرعہ اندازی ہی ہوتا ہے۔
پس اس کے جواز میں کوئی شبہ نہیں ہے۔
بعض لوگ قرعہ اندازی کو جائز نہیں کہتے، یہ ان کی عقل کا قصور ہے۔
حدیث ہٰذا سے اذان پکارنے اور صف اول میں کھڑے ہونے کی بھی انتہائی فضیلت ثابت ہوئی اور نماز سویرے اول وقت پڑھنے کی بھی جیسا کہ جماعت اہل حدیث کا عمل ہے کہ فجر، ظہر، عصر، مغرب اول وقت ادا کرنا ان کا معمول ہے۔
خاص طور پر عصر و فجر میں تاخیر کرنا عنداللہ محبوب نہیں ہے۔
عصر اول وقت ایک مثل سایہ ہوجانے پر اور فجر غلس میں اول وقت پڑھنا آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا یہی طرز عمل تھا۔
جو آج تک حرمین شریفین میں معمول ہے۔
(وباللہ التوفیق)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2689