🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: آیت کریمہ میں بنواسد کے کچھ بدویوں کا ذکر ہے جو مدینہ میں آکر اپنے اسلام کا...
حدیث حاشیہ:
آیت کریمہ میں بنواسد کے کچھ بدویوں کا ذکر ہے جو مدینہ میں آکر اپنے اسلام کا اظہار بطور احسان کررہے تھے، اللہ نے بتایا کہ یہ ہمارا احسان ہے نہ کہ تمہارا۔
حضرت سعدؓ نے اس شخص کے بارے میں قسم کھا کر مومن ہونے کا بیان دیا تھا۔
اس پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے تنبیہ فرمائی کہ ایمان دل کا فعل ہے کسی کو کسی کے باطن کی کیا خبر، ظاہری طور پر مسلمان ہونے کا حکم لگا سکتے ہو۔
اس باب اور اس کے ذیل میں یہ حدیث لا کرامام بخاری یہ بتلانا چاہتے ہیں کہ اسلام عنداللہ وہی قبول ہے جو دل سے ہو۔
ویسے دنیاوی امور میں ظاہری اسلام بھی مفید ہو سکتا ہے۔
اس مقصد کے پیش نظر حضرت امام بخاری ایمان اور اسلام شرعی میں اتحاد ثابت کررہے ہیں اور یہ اسی مجتہدانہ بصیرت کی بنا پر جو اللہ نے آپ کی فطرت میں ودیعت فرمائی تھی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 27