مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت معاویہ ؓ اس وقت مصر کے گورنر تھے اور عثمان ؓ کی خلافت کا دور تھا‘...
حدیث حاشیہ:
حضرت معاویہ ؓ اس وقت مصر کے گورنر تھے اور عثمان ؓ کی خلافت کا دور تھا‘ جب معاویہ ؓ نے آپؐ سے روم پر لشکر کشی کی اجازت مانگی اور اجازت مل جانے پر مسلمانوں کا سب سے پہلا بحری بیڑا تیار ہوا جس نے روم کے خلاف جنگ کی۔
ام حرام ؓ بھی اپنے شوہر کے ساتھ اس لڑائی میں شریک تھیں اور اس طرح آنحضرتؐ کی پیشین گوئی کے مطابق مسلمانوں کی سب سے پہلی بحری جنگ میں شریک ہو کر شہید ہوئیں۔
فرضي اللہ عنها۔
شہادت کا وقوع اس وقت ہوا جب مسلمان جہاد سے لوٹ کر آرہے تھے‘ گو ام حرام خود نہیں لڑیں مگر اللہ کی راہ میں نکلی اور نص قرآن و حدیث کی رو سے جو کوئی جہاد کے لئے نکلے اور راہ میں اپنی موت سے مر جائے وہ بھی شہید ہے۔
پس ام حرام کو شہادت نصیب ہوئی اور اس طرح دعائے نبوی کا ظہور ہوا۔
حضرت ام حرام ؓ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی دودھ کی خالہ ہوتی ہیں‘ اسی لئے آپؐ ان کے ہاں آیا جایا کرتے تھے‘ وہ بھی آپؐ کے لئے ماں سے بھی زیادہ شفیق تھیں‘ (رضي اللہ عنها)
روایت سے عورتوں کا جہاد میں شریک ہونا ثابت ہوا۔
حضرت امام بخاریؒ کا مطلب یہ ہے کہ جیسے مرد یہ دعا کرسکتا ہے یا اللہ مجھ کو تو مجاہدین میں کر‘ مجھ کو شہادت نصیب کر‘ ایسے ہی عورت بھی یہ دعا کرسکتی ہے۔
آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے زمانے میں اور اس کے بعد خلفائے راشدین کے زمانوں میں بھی عورتیں مجاہدین کے ہمراہ رہی ہیں۔
ان کے کھانے پینے‘ زخم پٹی کرنے کی خدمات عورتوں نے انجام دی ہیں۔
حضرت عمر ؓ کی یہ دعا قبول ہوئی اور آپ مدینہ میں ابولولو مجوسی کے ہاتھ سے شہید ہوئے تھے (رضي اللہ عنه وأرضاہ)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2789