🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہی خچر ہے جو دلدل کے نام سے مشہور ہوا۔ آپ ﷺ کی وفات کے بعد بھی...
حدیث حاشیہ:
یہی خچر ہے جو دلدل کے نام سے مشہور ہوا۔
آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی وفات کے بعد بھی یہ خچر زندہ رہا تھا۔
زمین کیا تھی فدک کا آدھا حصہ اور وادی القریٰ کا تہائی حصہ اور خیبر کی خمس میں سے آپ کا حصہ اور بنی نفیر میں سے جو آپؐ نے چن لی تھی۔
ان ہی چیزوں کو حضرت فاطمہ زہراء ؓنے حضرت ابوبکر صدیق ؓ سے ان کی خلافت کے زمانہ میں مانگا۔
حضرت صدیق اکبر ؓنے یہ حدیث سنائی کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم فرما چکے ہیں ہم پیغمبروں کا کوئی وارث نہیں ہوتا جو ہم چھوڑ جائیں ہمارے بعد وہ خیرات ہے۔
آپؐ کا حقیقی ورثہ علوم کتاب و سنت کا لافانی خزانہ ہے جس کے حاصل کرنے کی عام اجازت ہی نہیں بلکہ تاکید شدید ہے۔
اسی لئے علمائے اسلام کو مجازی طور پر آپؐ کے خلفاء سے موسوم کیا گیا ہے جن کے لئے آپؐ نے دعائیں بھی پیش فرمائی ہیں۔
اللہ پاک ہم سب اس مقدس کتاب بخاری شریف پڑھنے پڑھانے والوں کا شمار اسی جماعت میں کر لے۔
(آمین)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2873