مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اس حدیث سے باب کی مطابقت یوں ہے کہ آنحضرتﷺ نے لڑائی شروع کرنے سے پہلے فریق...
حدیث حاشیہ:
اس حدیث سے باب کی مطابقت یوں ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے لڑائی شروع کرنے سے پہلے فریق مقابل کے سامنے حضرت علی ؓ کو دعوت پیش کرنے کا حکم فرمایا ساتھ ہی یوں ارشاد ہوا کہ پہلے مخالفین کو راہِ راست پر لانے کی پوری کوشش کرو اور یاد رکھو اگر ایک آدمی بھی تمہاری تبلیغی کوشش سے نیک راستے پر آگیا تو تمہارے لیے سرخ اونٹوں سے بھی زیادہ قیمتی چیز ہے۔
عرب میں کالے اونٹوں کے مقابلے پر سرخ اونٹوں کی بڑی قیمت تھی۔
اس لئے مثال کے طور پر آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا۔
اسلام کسی سے جنگ جہاد لڑائی کا خواہاں ہرگز نہیں ہے۔
وہ صرف صلح صفائی امن و امان چاہتا ہے مگر جب مدافعت ناگزیر ہو تو پھر بھرپور مقابلہ کا حکم بھی دیتا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2942