مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یہاں بھی آنحضرتﷺ کے سفر حج مبارک کا ذکر ہے کہ آپﷺ آخر ماہ میں اس کے...
حدیث حاشیہ:
یہاں بھی آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کے سفر حج مبارک کا ذکر ہے کہ آپ صلی اللہ علیہ وسلم آخر ماہ میں اس کے لئے نکلے اور یہ موقع بھی ایسا ہی تھا۔
پس جہاد کے لئے بھی امام جیسا موقع دیکھے سفر شروع کرے۔
اگر مہینہ کے آخری دنوں میں نکلنے کا موقع مل سکے تو یہ اور بہتر ہوگا کہ سنت نبوی پر عمل ہوسکے گا۔
بہرحال یہ امام کی صواب دید پر ہے۔
روایت میں حضرت امام مالک ؒ کا نام آیا ہے‘ جن کا نام مالک بن انس بن مالک بن عامر اصجی ہے۔
ابو عبداللہ کنیت ہے‘ إمام دارلحجرة و أمیر المؤمنین في الحدیث کے لقب سے مشہور ہیں ان کے دادا عامر اصجی صحابی ہیں جو بدر کے سوا تمام غزوات میں شریک ہوئے۔
امام صاحب ۹۳ھ میں پیدا ہوئے۔
تبع تابعین میں سے ہیں۔
اگرچہ مدینہ مولد و مسکن تھا مگر کسی صحابی کے دیدار سے مشرف نہیں ہوئے۔
یہ شرف کیا کم ہے کہ إمام دار الھجرة تھے۔
حرم محترم نبی صلی اللہ علیہ وسلم کے مدرس و مفتی نافع ربیعہ رائی‘ امام جعفر صادق اور ابو حازم وغیرہ بہت شیوخ سے علم حاصل کیا جن کی تعداد نو سو بیان کی گئی ہے۔
نافع نے وفات پائی تو امام صاحب ان کے جانشین ہوئے‘ اس وقت آپ کی سترہ سال کی عمر تھی۔
امام صاحب کی جائے سکونت حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ کا مکان اور نشست گاہ حضرت عمر ؓ کا مکان تھا۔
امام صاحب کی مجلس درس نہایت آراستہ وپیراستہ ہوتی تھی۔
سب لوگ مؤدب بیٹھتے تھے‘ امام صاحب غسل کرکے خوشبو لگا کر عمدہ لباس پہن کر نہایت وقار و متانت سے بیٹھتے تھے‘ خلیفہ ہارون رشید خود حاضر درس ہوتا تھا‘ عالم شرق سے غرب تک امام صاحب کے آوازہ شہرت سے گونج اٹھا۔
شیخ عبدالرحمن بن مہدی کا قول ہے کہ روئے زمین پر مالک سے بڑھ کر کوئی حدیث نبوی کا امانت دار نہیں۔
امام صاحب نے ایک لاکھ حدیثیں لکھی تھیں ان کا انتخاب مؤطا ہے (مقدمہ شرح مؤطا)
امام صاحب سخی و عابد و مرتاض تھے۔
اہل علم کی بہت مدد کرتے تھے‘ امام شافعیؒ کو گیارہ ہزار دیتے تھے‘ امام صاحب کے اصطبل میں بہت سے گھوڑے تھے مگر کبھی گھوڑے پر سوار ہو کر مدینہ میں نہ نکلتے تھے۔
فرمایا کرتے تھے کہ مجھے شرم آتی ہے کہ جو زمین رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے قدم مبارک سے مشرف ہوئی ہے اس کو میں جانوروں کے سموں سے روندوں۔
امام صاحب کے تلامذہ کی تعداد تیرہ سو ہے‘ ان میں بڑے بڑے ائمہ اور محدثین اور امراء شامل ہیں۔
مالکی مذہب کی پیروی کرنے والے عرب اور شمالی افریقہ میں ہیں۔
امام مالک کی بہت سی تصانیف ہیں زیادہ مشہور مؤطا ہے۔
کتاب المسائل ہیں۔
خلیفہ ابو العباس سفاح کے سامنے بہت سے منتشر اوراق پڑھے تھے جن کے متعلق خلیفہ نے کہا کہ یہ امام مالک کے ستر ہزار مسائل کا مجموعہ ہے۔
(تزئین المالك)
جس حدیث کا سلسلہ روایت مالک عن نافع عن ابن عمر ہوگا‘ اس کو سلسلۃ الذہب کہتے ہیں۔
جعفر گورنر مدینہ نے امام صاحب کو حکم دیا کہ آئندہ طلاق (جبری)
کا فتویٰ نہ دیا کریں‘ امام صاحب کو کتمان حق گوارا نہ ہوا۔
تعمیل حکم نہ کی‘ جعفر نے غضب ناک ہو کر ستر کوڑے لگوائے۔
تمام پیٹھ خون آلود ہوگئی‘ دونوں ہاتھ مونڈھوں سے اتر گئے۔
خلیفہ منور جب مدینہ آیا تو امام صاحب سے عذر کیا اور کہا مجھ کو آپ کی تعزیر کا علم نہیں۔
میں جعفر کو سزا دوں گا۔
امام صاحب نے فرمایا میں نے معاف کیا‘ ۱۷۹ھ میں وفات پائی‘ ابن مبارک و یحییٰ قطان ان کے شاگرد تھے۔
امام صاحب اپنے اس شعر کو اکثر پڑھا کرتے تھے جس میں انہوں نے ایک حدیث کے مضمون کو لیا ہے۔
خیر الأمور الدین ما کان سنته وشر الأمور المحدثات البدایع

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2952