مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حرہ کی لڑائی کی تفصیل یہ کہ ۶۳ھ میں حضرت عبداللہ بن حنظلہ اور کئی مدینہ والے...
حدیث حاشیہ:
حرہ کی لڑائی کی تفصیل یہ کہ ۶۳ھ میں حضرت عبداللہ بن حنظلہ اور کئی مدینہ والے یزید کو دیکھنے گئے۔
جبکہ وہ لوگوں سے اپنی خلافت کی بیعت لے رہا تھا۔
مدینہ کے اس وفد نے جائزہ لیا تو یزید کو خلافت کا نا اہل پایا۔
اور اس کی حرکات ناشائستہ سے بیزار ہو کر واپس مدینہ لوٹے اور حضرت عبداللہ بن زبیر ؓ کے ہاتھ پر بیعت خلافت کرلی۔
یزید کو جب خبر ہوئی تو اس نے مسلم بن عقبہ کو سردار بنا کر ایک بڑا لشکر مدینہ روانہ کردیا۔
جس نے اہل مدینہ پر بہت سے ظلم ڈھائے‘ سینکڑوں ہزاروں صحابہ وتابعین اور عوام و خواص‘ مردوں و عورتوں اور بچوں تک کو قتل کیا۔
یہ حادثہ حرہ نامی ایک میدان متصل مدینہ میں ہوا۔
اسی لئے اس کی طرف منسوب ہوا۔
عبداللہ بن زید کا مطلب یہ تھا کہ ہم تو خود رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کے دست حق پرست پر موت کی بیعت کرچکے ہیں۔
اب دوبارہ کسی اور کے ہاتھ پر اس کی تجدید کی ضرورت نہیں ہے۔
معلوم ہوا کہ موت پر بھی بیعت کی جاسکتی ہے۔
جس سے استقامت اور صبر مراد ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2959