الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 538 : لَم یَدَع نہ چھوڑا ، ترک نہ کیا ۔ یَدَع ، وَدَع سے ماخوذ ہے...
لغوی تشریح 538:
لَم یَدَع نہ چھوڑا، ترک نہ کیا۔ یَدَع، وَدَع سے ماخوذ ہے۔
أَلزُّور ”زا“ پر ضمہ اور ”واؤ“ ساکن ہے، یعنی جھوٹ اور بے ہودہ بولنا۔
أَلجَھلَ حماقت و بیوقوفی اور سختی۔ ٘ فَلَیسَ لِلّٰہ حَاجَہٌ تواللہ کو اس کی طرف التفات و توجہ کی حاجت و ضرورت نہیں۔ اس کا مطلب یہ ہے کہ اللہ کے ہاں اس کا یہ عمل قابلِ قبول نہیں۔
فوائد و مسائل 538:
➊ اس حدیث سے معلوم ہوتا ہے کہ روزے کی حالت میں جھوٹ، غلط بیانی اور جہالت و نادانی کے کام ترک کر دینے چاہییں۔ جھوٹ بولنے اور غلط بیانی سے روزے کی روح متأثر ہوے بغیر نہیں رہ سکتی، اس لیے روزے کی حالت میں روزے دار کا ان کاموں سے بچنا نہایت ضروری ہے۔
➋ روزے دار کی جسمانی تربیت کیساتھ روحانی تربیت بھی ہوتی ہے۔ گویا روزے کا مقصد یہ ہے کہ انسان اپنی طبیعت پر کنٹرول کرنا سیکھ جائے۔ جھوٹ، دغا، فریب اور نادانی کے کاموں سے اجتناب کرے۔ اگر یہ مقصود حاصل نہ ہوا تو پھر روزہ رکھنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 538