🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: یعنی اگر کسی مجاہد نے جہاد کے لئے جاتے وقت اگر کچھ مزدور‘ مزدوری پر اپنی ضروریات...
حدیث حاشیہ:
یعنی اگر کسی مجاہد نے جہاد کے لئے جاتے وقت اگر کچھ مزدور‘ مزدوری پر اپنی ضروریات کے لئے اپنے ساتھ لے لئے تو کیا یہ مزدور اپنی مزدوری پا لینے کے بعد مال غنیمت کے بھی مستحق ہوں گے یا نہیں؟ اسی کا جواب اس باب میں دیا ہے۔
امام احمد بن حنبل اور اسحاق اور اوزاعی کے نزدیک حصہ نہیں ملے گا۔
دوسرے علماء کہتے ہیں کہ حصہ ملے گا۔
ابوداؤد کی روایت میں یوں ہے کہ میں بوڑھا آدمی تھا۔
میرے ساتھ کوئی خدمت گار نہ تھا تو میں نے ایک شخص کو مزدوری پر ٹھہرایا۔
اور اس کے لئے دو حصے مقرر کئے۔
مگر وہ اس پر راضی نہیں ہوا۔
تو اس کی مزدوری تین دینار مقرر کی۔
مسلم کی روایت میں ہے کہ یعلیٰ نے کاٹا اور مزدور نے اپنا ہاتھ کھینچا تو یعلیٰ کا دانت نکل پڑا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 2973