مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: مضمون خط کا یہ تھا ’’أما بعد! قریش کے لوگو! تم کو معلوم رہے کہ آنحضرتﷺ ایک...
حدیث حاشیہ:
مضمون خط کا یہ تھا ”أما بعد! قریش کے لوگو! تم کو معلوم رہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ایک جرار لشکر لئے ہوئے تمہارے سر پر آتے ہیں۔
اگر آپ اکیلے آئیں تو بھی اللہ آپ کی مدد کرے گا اور اپنا وعدہ پورا کرے گا‘ اب تم اپنا بچاؤ کرلو‘ والسلام“۔
حضرت عمر ؓ نے قانون شرعی اور قانون سیاست کے مطابق رائے دی کہ جو کوئی اپنی قوم یا سلطنت کی خبر دشمنوں کو پہنچائے وہ سزائے موت کے قابل ہے لیکن آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حاطبؓ کی نیت میں کوئی فتور نہیں دیکھا اور یہ بھی کہ وہ بدری صحابہ میں سے تھے جن کی جزوی لغزشوں کو اللہ تعالیٰ نے پہلے ہی معاف کردیا ہے۔
اس لئے ان کی اس سیاسی غلطی کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے نظر انداز فرما دیا اور حضرت عمرؓ کی رائے کو پسند نہیں فرمایا۔
معلوم ہوا کہ ذمہ دار لوگوں کے بعض انفرادی یا اجتماعی معاملات ایسے بھی آجاتے ہیں کہ ان میں سخت ترین غلطیوں کو بھی نظر انداز کردینا ضروری ہو جاتا ہے۔
یہ بھی معلوم ہوا کہ فتویٰ دینے سے قبل معاملے کے ہر ہر پہلو پر نظر ڈالنا ضروری ہے۔
جو لوگ بغیر غور و فکر کئے سرسری طور پر فتویٰ دے دیتے ہیں بعض دفعہ ان کے ایسے فتوے بہت سے فسادات کے اسباب بن جاتے ہیں۔
خاخ مکہ اور مدینہ کے درمیان ایک گاؤں کا نام تھا۔
اس حدیث سے اہل بدر کی بھی فضیلت ثابت ہوئی کہ اللہ پاک نے ان کی جملہ لغزشوں کو معاف فرما دیا ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3007