🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: جنگ حنین کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔ ﴿وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ ﴾ (التوبة: 25)...
حدیث حاشیہ:
جنگ حنین کا ذکر قرآن مجید میں آیا ہے۔
﴿وَّيَوْمَ حُنَيْنٍ اِذْ اَعْجَبَتْكُمْ كَثْرَتُكُمْ ﴾ (التوبة: 25)
یعنی حنین کی لڑائی میں تم کو تمہاری کثرت نے گھمنڈو غرور میں ڈال دیا تھا جس کا نتیجہ یہ کہ تمہاری کثرت نے تم کو کچھ بھی فائدہ نہیں پہنچایا اور قبیلہ ہوازن کے تیر اندازوں نے عام مسلمانوں کے منہ موڑ دئیے۔
بعد میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی استقامت و بہادری نے اکھڑے ہوئے مجاہدین کے دل بڑھا دئیے اور ذرا سی ہمت و بہادری نے میدان جنگ کا نقشہ بدل دیا‘ اس موقع پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے أنا النبيُ لا کَذب کا نعرہ بلند فرمایا‘ میدان جنگ میں ایسے قومی نعرے بلند کرنا مذموم نہیں ہے۔
حضرت امام بخاریؒ کا یہی مقصد ہے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3042