🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: سید المحدثین حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ حائضہ اور جنبی کے...
حدیث حاشیہ:
سید المحدثین حضرت امام بخاری ؒ کا مقصد یہ بیان کرنا ہے کہ حائضہ اور جنبی کے لیے قرآن کریم کی تلاوت کی اجازت ہے۔
جیسا کہ حضرت مولانا عبدالرحمن صاحب مبارک پوری مرحوم ؒ فرماتے ہیں:
'' اعلم أن البخاري عقد بابا في صحیحه یدل علی أنه قائل بجواز قراءة القرآن للجنب والحائض۔
'' (تحفة الأحوذي، جلد: 1، ص: 124)
حضرت امام بخاری ؒ کی نظر میں کوئی صحیح روایت ایسی نہیں ہے جس میں جنبی اور حائضہ کو قراءت سے روکا گیا ہو۔
گو اس سلسلے میں متعدد روایات ہیں اور بعض کی متعدد محدثین نے تصحیح کی ہے، لیکن صحیح یہی ہے کہ کوئی صحیح روایت اس سلسلہ میں نہیں ہے۔
جیسا کہ صاحب ایضاح البخاری نے جزء11، ص: 94 پر تحریر فرمایا ہے:
درجہ حسن تک کی روایات توموجود ہیں، البتہ ان تمام روایات کا قدر مشترک یہی ہے کہ جنبی کو قراءت قرآن کی اجازت نہیں ہے۔
لیکن چونکہ حضرت امام بخاری ؒ کی نظر میں کوئی روایت درجہ صحت تک پہنچی ہوئی نہیں ہے۔
اس لیے انھوں نے جنبی اور حائضہ کے لیے قراءت قرآن کو جائز رکھا ہے۔
ائمہ فقہاء میں سے حضرت امام مالک ؒ سے دوروایتیں ہیں:
ایک میں جنبی اور حائضہ ہردو کوقراء ت کی اجازت ہے اور طبری ؒ، ابن منذر ؒ اور بعض حضرات سے بھی یہ اجازت منقول ہے۔
حضرت مولانا مبارک پوری قدس سرہ فرماتے ہیں:
''تمسك البخاري ومن قال بالجواز غیرہ کالطبري وابن المنذر و داود بعموم حدیث کان یذکر اللہ علی کل أحیانه لأن الذکر أعم أن یکون بالقرآن أوبغیرہ الخ'' (تحفة الأحوذي، ج: 1، ص: 124)
”یعنی حضرت امام بخاری رحمۃ اللہ علیہ اور آپ کے علاوہ دیگر مجوزین نے حدیث یذکراللہ علی کل احیانہ (آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم ہرحال میں اللہ کا ذکر فرماتے تھے)
سے استدلال کیا ہے۔
اس لیے کہ ذکرمیں تلاوت قرآن بھی داخل ہے۔
“ مگرجمہور کا مذہب مختار یہی ہے کہ جنبی اور حائضہ کو قراء ت قرآن جائز نہیں۔
تفصیل کے لیے تحفۃ الاحوذی کا مقام مذکورہ مطالعہ کیاجائے۔
صاحب ایضاح البخاری فرماتے ہیں کہ درحقیقت ان اختلافات کا بنیادی منشاء اسلام کا وہ توسع ہے جس کے لیے آنحضور صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی حیات میں بھی فرمایا تھا اور ایسے ہی اختلافات کے متعلق آپ نے خوش ہو کر پیشین گوئی کی تھی کہ میری امت کا اختلاف باعث رحمت ہوگا۔
(إیضاح البخاري:
ج2، ص: 32) (امت کا اختلاف باعث رحمت ہونے کی حدیث صحیح نہیں)
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 305