🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: لفظ سوراً فارسی ہے جو آپ نے استعمال فرمایا، اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔ فسادات انسانی...
حدیث حاشیہ:
لفظ سوراً فارسی ہے جو آپ نے استعمال فرمایا، اسی سے ترجمۃ الباب ثابت ہوا۔
فسادات انسانی میں ایک بڑا فساد خطرناک فساد لسانی تعصب بھی ہے۔
حالانکہ جملہ زبانیں اللہ پاک ہی کی پیدا کردہ ہیں۔
اسلام نے سختی کے ساتھ اس تعصب کا مقابلہ کیا ہے۔
آج کے دور میں زبانوں پر بھی دنیا میں بڑے بڑے فساد برپا ہیں جو سب انسانی جہالت و ضلالت و کج روی کے نتائج ہیں۔
جو لوگ کسی بھی زبان سے تعصب برتتے ہیں ان کی یہ انتہائی حماقت ہے۔
لفظ سوراً سے دعوت کا کھانا مراد ہے یہ فارسی لفظ ہے۔
حضرت امام ؒ نے اس حدیث کے ضعف پر بھی اشارہ فرمایا ہے جس میں مذکور ہے کہ دوزخی لوگ فارسی زبان بولیں گے۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3070