مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: حضرت ابوذر غفاری ؓ قدیم الاسلام ہیں بہت ہی بڑے زاہد عابد تھے۔ ربذہ مدینہ سے تین...
حدیث حاشیہ:
حضرت ابوذر غفاری ؓ قدیم الاسلام ہیں بہت ہی بڑے زاہد عابد تھے۔
ربذہ مدینہ سے تین منازل کے فاصلہ پر ایک مقام ہے، وہاں ان کا قیام تھا۔
بخاری شریف میں ان سے چودہ احادیث مروی ہیں۔
جس شخص کو انھوں نے عاردلائی تھی وہ حضرت بلال ؓ تھے اور ان کو انھوں نے ان کی والدہ کے سیاہ فام ہونے کا طعنہ دیا تھا۔
جس پر آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ ابوذر ابھی تم میں جاہلیت کا فخر باقی رہ گیا۔
یہ سن کر حضرت ابوذرؓ اپنے رخسار کے بل خاک پر لیٹ گئے۔
اور کہنے لگے کہ جب تک بلال میرے رخسار پر اپنا قدم نہ رکھیں گے۔
مٹی سے نہ اٹھوں گا۔
حلہ دو چادروں کو کہتے ہیں۔
جو ایک تہمد کی جگہ اور دوسری بالائی حصہ جسم پر استعمال ہو۔
حضرت امام بخاری کا مقصد یہ ہے کہ حضرت ابوذر ؓ کو آپ نے تنبیہ فرمائی لیکن ایمان سے خارج نہیں بتلایا۔
ثابت ہوا کہ معصیت بڑی ہو یا چھوٹی محض اس کے ارتکاب سے مسلمان کافر نہیں ہوتا۔
پس معتزلہ وخوارج کا مذہب باطل ہے۔
ہاں اگر کوئی شخص معصیت کا ارتکاب کرے اور اسے حلال جان کرکرے تواس کے کفر میں کوئی شک بھی نہیں ہے کیونکہ یہ حدودِالٰہی کا توڑنا ہے، جس کے لیے ارشادِ باری ہے:
﴿وَمَن يَتَعَدَّ حُدُودَ اللَّـهِ فَأُولَـٰئِكَ هُمُ الظَّالِمُونَ﴾ (البقرة: 229)
جو شخص حدودِ الٰہی کو توڑے وہ لوگ یقیناً ظالم ہیں۔
شیطان کو اس ذیل میں مثال کے طور پر پیش کیا جا سکتا ہے۔
جس نے خدا کی نافرمانی کی اور اس پر ضد اور ہٹ دھرمی کرنے لگا خدا نے اسی کی وجہ سے اسے مردود و مطرود قرار دیا۔
پس گنہگاروں کے بارے میں اس فرق کا ملحوظ خاطر رکھنا ضروری ہے۔

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 31