🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: وَأَنَا أَتَخَوَّفُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِهَا سے مراد یہ کہ علی ؓدوسری بیوی لائیں اور حضرت فاطمہ...
حدیث حاشیہ:
وَأَنَا أَتَخَوَّفُ أَنْ تُفْتَنَ فِي دِينِهَا سے مراد یہ کہ علی ؓدوسری بیوی لائیں اور حضرت فاطمہ ؓسوکن پنے کی عداوت سے جوہر عورت کے دل میں ہوتی ہے‘ کسی گناہ میں مبتلا ہو جائیں۔
مثلاً خاوند کو ستائیں‘ ان کی نافرمانی کریں یا سوکن کو برا بھلا کہہ بیٹھیں۔
دوسری روایت میں ہے کہ آپ نے یہ بھی فرمایا کہ علی ؓ کا نکاح ثانی یوں ممکن ہے کہ وہ میری بیٹی کو طلاق دے دیں اور ابو جہل کی بیٹی سے نکاح کرلیں۔
جب حضرت علی ؓنے آپ کا یہ ارشاد سنا تو فوراً یہ ارادہ ترک کیا اور جب تک حضرت فاطمہ ؓ زندہ رہیں انہوں نے دوسری بیوی نہیں کی۔
قسطلانی ؒنے کہا آپ کے ارشاد سے یہ معلوم ہوا کہ پیغمبر کی بیٹی اور عدواللہ کی بیٹی میں جمع کرنا حرام ہے۔
مسوربن مخرمہ ؓنے یہ قصہ اس لئے بیان کیا کہ حضرت زین العابدین کی فضیلت معلوم ہو کہ وہ کس کے پوتے ہیں۔
حضرت فاطمہ زہرا ؓکے‘ جن کے لئے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی ؓ پر عتاب فرمایا اور جن کو آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنے بدن کا ایک ٹکڑا قرار دیا۔
اس سے حضرت فاطمہ ؓ کی بڑی فضیلت ثابت ہوئی۔
وفي الفتح قال الکرماني مناسبة ذکر المسورلقصة خطبة بنت أبي جهل عند طلبه للسیف من جھة أن رسول اللہ صلی اللہ علیه وسلم کا ن یحترز عما یوجب وقوع التکدیر بین الأقرباء فکذالك ینبغي أن تعطیني السیف حتیٰ لا یحصل بینك وبین أقربائك کدورة بسببه یعنی مسور رضی اللہ عنہ نے بنت ابوجہل کی منگنی کا قصہ اس لئے بیان کیا جبکہ انہوں نے حضرت زین العابدین سے تلوار کا سوال کیا تھا کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ایسی چیزوں سے پرہیز فرمایا کرتے تھے جن سے اقراباء میں باہمی کدورت پیداہو۔
پس مناسب ہے کہ آپ یہ تلوار مجھ کو دے دیں تاکہ آپ کے اقرباء میں اس کی وجہ سے آپ سے کدورت نہ پیداہو۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3110