مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: اللہ تم کو ان کلمات کی وجہ سے ایسی طاقت دے گا کہ تم کوخادم کی حاجت...
حدیث حاشیہ:
اللہ تم کو ان کلمات کی وجہ سے ایسی طاقت دے گا کہ تم کوخادم کی حاجت نہ رہے گی۔
اپنا کا م آپ کرلوگی۔
بہ ظاہر یہ حدیث ترجمہ باب کے مطابق نہیں ہے لیکن امام بخاری ؒنے اس حدیث کے دوسرے طریق کی طرف اشارہ کیا ہے جسے امام احمد ؒنے نکالا ہے۔
اس میں یوں ہے قسم اللہ کی مجھ سے یوں نہیں ہوسکتا کہ تم کو دوں اور صفہ والوں کو محروم کردوں‘ جن کے پیٹ بھوک کی وجہ سے پیچ کھا رہے ہیں۔
میرے پاس کچھ نہیں ہے جو ان پر خرچ کروں‘ ان قیدیوں کو بیچ کران کی قیمت ان پر خرچ کروں گا۔
اس سے آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کی شان رحمت اس قدر نمایاں ہورہی ہے کہ باربار آپ پر درود شریف پڑھنے کو دل چاہتا ہے۔
(صلی اللہ علیه وسلم)

صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3113