🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
فوائد و مسائل 543 : ➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ...
فوائد و مسائل 543:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح کہا ہے۔
➋ روزے کی حالت میں سرمہ ڈالنے کی بابت حضرت انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا عمل سنن ابی داؤد میں مروی ہے کہ وہ روزے کی حالت میں سرمہ لگایا کرتے تھے۔ شیخ البانی رحمہ اللہ نے اسے حسن موقوف قرار دیا ہے، اسی طرح سنن ابی داؤد ہی میں ہے، جناب اعمش رحمہ اللہ کہتے ہیں کہ میں نے اپنے اہلِ علم دوستوں (فقہاء و محدثین) میں سے کسی کو نہیں پایا کہ روزے دار کے لیے سرمے کو مکروہ سمجھتے ہوں۔ اور ابراھیم نخعی اجازت دیتے تھے کہ روزے دار ایلوا کو بطورِ سرمہ استعمال کرے۔ ہمارے فاضل محقق نے اسے سندًا حسن قرار دیا ہے۔ دیکھیے: [سنن ابي داؤد، الصيام، حديث: 2379، 2378]
➌ ان دلائل کی روشنی میں روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ ڈالنے سے روزے کو کوئی نقصان نہیں پہنچتا، لہٰذا روزے کی حالت میں آنکھوں میں سرمہ اور دوائی وغیرہ ڈالنا جائز ہے۔ تاہم پہتر اور افضل یہ ہے کہ سرمہ رات کو استعمال کرے جیسا کہ شیخ ابنِ باز اور شیخ ابنِ عثیمین کا فتوٰی بھی یہی ہے۔

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 543