🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ابو موسیٰ کا یہ مطلب تھا کہ تو نے بھی جو قسم کھالی ہے کہ مرغی نہ...
حدیث حاشیہ:
ابو موسیٰ کا یہ مطلب تھا کہ تو نے بھی جو قسم کھالی ہے کہ مرغی نہ کھاؤں گا یہ قسم اچھی نہیں ہے کہ مرغی حلال جانور ہے۔
فراغت سے کھا اور قسم کا کفارہ ادا کردے‘ باب کی مناسبت یہ ہے کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے اشعریوں کو اپنے حصہ یعنی خمس میں سے یہ اونٹ دیئے۔
ابوموسیٰ اوران کے ساتھیوں نے یہ خیال کیا کہ شاید آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کو وہ قسم یاد نہ رہی ہو کہ میں تم کو سواریاں نہیں دینے کا اور ہم نے آپ کو یاد نہیں دلایا‘ گویا فریب سے ہم یہ اونٹ لے آئے‘ ایسے کا م میں بھلائی کیوں کر ہوسکتی ہے۔
اسی صفائی کے لئے انہوں نے مراجعت کی جس سے معاملہ صاف ہوگیا۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3133