الشیخ صفی الرحمن مبارکپوری رحمہ اللہ
لغوی تشریح 545 : ذَرعَہُ القَیئُ قے غالب آ جائے ، یعنی جو زور سے ، بغیر ارادہ اور...
لغوی تشریح 545:
ذَرعَہُ القَیئُ قے غالب آ جائے، یعنی جو زور سے، بغیر ارادہ اور قصد کے قے آئے۔
أِستَقَاءَ جو قصدًا اور ارادتًا خود قے کرے۔
فوائد و مسائل 545:
➊ مذکورہ روایت کو ہمارے فاضل محقق نے سندًا ضعیف قرار دیا ہے جبکہ دیگر محققین نے اسے صحیح کہا ہے۔ علاوہ ازیں ہمارے فاضل محقق نے سنن ابی داؤد کی تحقیق میں لکھا ہے کہ یہ روایت حضرت ابنِ عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے مصنف ابنِ ابی شیبہ (38/3، حدیث: 9188) میں صحیح سند سے مروی ہے، لہٰذا مذکورہ روایت سندًا ضعیف اور معنًا صحیح ہے۔ دیکھیے: (سنن ابوداؤد (اردو) طبع دارالسلام، حدیث: 2380 کی تحقیق و تخریج) مزید سندی اور تحقیقی بحث کے لیے دیکھیے: [الموسوعه الحديثية مسند الأمام أحمد: 284۔ 16، والأرواء، رقم: 923]
➋ اگر روزے دار کو ازخود قے آ جائے تو اس پر قضا نہیں اور اگر جان بوجھ کر قے کرے تو اس پر قضا ہے۔ امام شافعی، امام سفیان ثوری، امام احمد اور امام اسحٰق رحمہم اللہ تعالیٰ علیھم اجمعین بھی اسی کے قائل ہیں۔ دیکھیے: [جامع الترمذي، بعد حديث: 716]

بلوغ المرام شرح از صفی الرحمن مبارکپوری 545