🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلا کہ حضرت حکیم بن حزام ؓ نئے نئے مشرف بہ اسلام ہوئے...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ حضرت حکیم بن حزام ؓ نئے نئے مشرف بہ اسلام ہوئے تھے، آپ نے ان کی تالیف قلب کے لیے ان کو دو دو بار روپیہ دیا۔
بعد میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا ارشاد گرامی سن کر حضرت حکيمؓ نے تاحیات اپنے وعدے کو نبھایا اوراپنا جائز حق بھی چھوڑدیا کہ کہیں نفس کو اس طرح مفت خوری کی عادت نہ ہوجائے۔
مردان حق ایسے ہی ہوتے ہیں۔
جو اس دنیا میں کبریت احمر کا حکم رکھتے ہیں۔
إلا ماشاءاللہ۔
آج کی دنیا میں جسے ایسی باتیں کرتا پاؤ اس کے اندر جائزہ لوگے تو معلوم ہوگا کہ یہی خود دنیا کا بدترین حریص ہے۔
إلا ماشاءاللہ۔
یہی حال بہت سے مدعیان تدین کا ہے جو ظاہر میں بڑے حق گو اور اندرون خانہ بدترین بدمعاملہ ثابت ہوتے ہیں۔
إلامن رحمه اللہ۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3143