🏠 👥 🔍 🧩 🅰️ 📌 ↩️

مولانا داود راز رحمہ اللہ
حدیث حاشیہ: ترجمہ باب اس سے نکلا کہ آنحضرت ﷺنے خمس میں سے دو لونڈیاں بطور احسان حضرت عمر...
حدیث حاشیہ:
ترجمہ باب اس سے نکلا کہ آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم نے خمس میں سے دو لونڈیاں بطور احسان حضرت عمر ؓ کو دیں۔
روایت میں آنحضرت صلی اللہ علیہ وسلم کا جعرانہ سے عمرہ کا احرام نہ باندھنا مذکور ہے۔
حالانکہ دوسرے بہت سے لوگوں نے نقل کیا ہے کہ آپ جب حنین اورطائف سے فارغ ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جعرانہ سے عمرے کا احرام باندھا اور اثبات نفی پر مقدم ہے۔
ممکن ہے عبداللہ بن عمر ؓکو اس کی خبر ہو لیکن انہوں نے نافع سے نہ بیان کیا ہو، اس حدیث سے یہ بھی ظاہر ہوا کہ کوئی شخص حالت کفر میں کوئی نیک کام کرنے کی نذر مانے تو اسلام لانے کے بعد وہ نذر پوری کرنی ہوگی۔
حنین کے قیدیوں کو بھی بلا معاوضہ آزاد کر دینا انسانیت پروری کے سلسلہ میں رسول کریم صلی اللہ علیہ وسلم کا وہ عظیم کارنامہ ہے جس پر امت مسلمہ ہمیشہ نازاں رہے گی۔
صحیح بخاری شرح از مولانا داود راز 3144